اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کو صحت کے کارکنوں کی تربیت اور ویکسین کی تیاری میں تعاون کی پیشکش کی ہے.
يہ پيشكش گزشتہ دنوں پاكستاني دارالحكومت 'اسلام آباد' كے دورے پر آئے ايراني وزارت صحت كے ڈائريكٹر جنرل برائے بين الاقوامي امور 'محسن اسدي لاري' اور سنئير وزارت صحت كے حكام اور طبي تعليم كے ماہرين پر مشتمل وفد نے پاكستاني وزير مملكت برائے نيشنل ہيلتھ سروسز، ريگوليشنز اينڈ كوآرڈينيشن 'سائرہ افضل تارڑ' كے ساتھ بات چيت كے دوران كي ہے.
ايراني وفد ميں زاہدان ميڈيكل يونيورسٹي اور ايران كي فيڈرل ڈرگ ريگوليٹري اتھارٹي كے سنئير عہديداران شامل تھے.
ملاقات كے دوران ايك دوسرے كے تجربات سے استفادہ كے لئے دنوں ممالك كے مابين وفود كے تبادلوں اور ملاقاتوں كے لئے كميٹي كي تشكيل پر اتفاق رائے كيا گيا.
پاكستاني وزير مملكت سائرہ افضل تارڑ نے ايراني وفد كے ساتھ بيماريوں كي روك تھام كے شعبوں ميں باہمي اشتراك كار بارے تبادلہ خيال كيا جس كے دوران پاكستان،ايران،افغانستان مليريا نيٹ ورك ميں تعاون كو بہتر بنانے اور ميلريا پر قابو پانے كے لئے مشتركہ كوشش پر رضامندي كا اظہار كيا گيا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲